11 اکتوبر، 2024، 12:10 PM

قالیباف کا تاجک آئین کی منظوری کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر کانفرنس سے خطاب؛

فضائی حملوں اور ٹارگٹ کلنگ سے صہیونی حکومت کی نابودی کا عمل مزید تیز ہوگا

فضائی حملوں اور ٹارگٹ کلنگ سے صہیونی حکومت کی نابودی کا عمل مزید تیز ہوگا

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت سویلین تنصیبات پر بمباری اور ٹارگٹ کے ذریعے اپنی نابودی کے عمل کو مزید تیز کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تاجکستان کے آئین کی منظوری کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کے درمیان پارلیمانی سطح پر ہماہنگی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنانی قوم کے ساتھ غم میں شریک ہیں۔ صہیونی حکومت نے گذشتہ ایک سال کے دوران بے گناہ شہریوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بناکر واضح کردیا ہے کہ وہ فلسطینی اور لبنانی مقاومت کے مقابلے میں شکست کھاچکی ہے۔

انوہں نے کہا کہ غزہ اور لبنان میں شہری آبادی پر بمباری اور مقاومتی کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ سے صہیونی حکومت کی نابودی کا عمل مزید تیز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ صہیونی مظالم کے مقابلے میں غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں اور ان کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

News ID 1927331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha